مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان علاقائی ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں مسقط روانہ ہوگئے ہیں۔
اعلی سفارتی و پارلیمانی وفد کے ہمراہ عبداللہیان نے تہران سے مسقط سفر شروع کیا ہے جہاں وہ عمان کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ معاملات اور خطے کے مسائل پر گفتگو کریں گے جن میں فلسطین کا مسئلہ سرفہرست ہوگا۔
اس سفر میں ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ وحید جلال زادہ بھی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ